اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر محمد جواد آذری جھرمی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایران کی خلائی صنعت نے چھتیس ہزار کلومیٹر کے مدار میں پہنچنے کے لئے اہم قدم اٹھائے ہیں اور جلد ہی ظفر ایرانی سیٹلائٹ ، سیمرغ سیٹلائٹ لانچر سے خلاء میں بھیجا جائےگا اور سطح زمین سے پانچ سو کیلومیٹر کے مدار میں لانچ ہوگا۔ ظفر سیٹلائٹ کم سے کم ڈیڑھ سال تک مدار میں رہے گا ۔ اس کا وزن ایک سو تیرہ کیلو گرام ہوگاظفر سیٹلائٹ کے اپلیکیشنز میں جھیلوں کی حدود اور ساحلی پٹیوں کی نگرانی ، اراضی اور زرعی زمینوں کے نقشوں کی جدید کاری، مستقل اور موسمی جھیلوں کی تبدیلیوں کی نگرانی ، شہری علاقوں میں بحران کے بعد پہنچنے والے نقصانات، بنیادی ڈھانچوں کی تیاری اور شہری علاقوں کے حدود اربعہ میں توسیع و ترقی کا تعین و نگرانی کرنا شامل ہے۔
/129
10 فروری 2020 - 07:49
News ID: 1009177
ایران کے ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر نےملک کی خلائی صنعت کے چھتیس ہزار کلومیٹر کے مدار میں پہنچنے کے اہم اقدام کی خبر دی ہے ۔